ابنا: جارجیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل سینٹر نے امام خمینی(ره) کے عرفانی اشعار پر مشتمل دو کتابوں کو شائع کیا ہے کہ جن کا جارجیا کے دو معروف پروفیسرز"مگالی تودوآ" اور"واخوشتی کوتہ تیشویلی" نے ترجمہ کیا ہے۔
جارجیا میں ایرانی کلچرل سینٹر کے ڈائریکٹر احسان خزاعی نے ان دوکتابوں کی اشاعت کے بارے میں کہا ہے کہ ان دو کتابوں کی پہلی اشاعت"بادہ عشق" اور اشعار فلسفی روح اللہ خمینی" کے عنوان کے تحت ۱۹۹۵ء میں اس ملک کے تفلیس اور کوتایسی شہروں میں ہوئی تھی اور جارجیا کے لوگوں کی امام خمینی(ره) کے اشعار میں دلچسپی کی وجہ سے ایرانی کلچرل سینٹر نے ان دوکتابوں کو دوبارہ شائع کیا ہے۔
قابل ذکر ہےکہ جارجیا میں موجود اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی برسی میں شرکت کرنے کے لیے اس ملک کے ایک نامور اور معروف شاعر کو بھیجا ہے ۔
.......
/169